ٹیگ کے محفوظات: Canada

نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنسز کو اکٹھا کرنے کی درخواستوں پر سماعت مکمل کر کے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے ہیں اور احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جسے مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے سنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کی جانب سے دائر کی جانے والی ان درخواستوں کو دوبارہ شنوائی کر رہے تھے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، اپنی بیٹی اور داماد کے ہمراہ منگل کی صبح اپنے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کی اجازت کے بعد واپس لوٹ گئے تھے۔اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

چین کے سعودی آرامکو حصص خریداری کی کوشش پر امریکہ کو تشویش

فارن پالیسی میگزین نے چین کی جانب سے سعودی آرامکو کے 5فیصد حصص خریدنے کے محرکات پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ چین کی یہ کوشش امریکہ اور یورپ کیلئے خطرے کا الارم ہے۔

https://i0.wp.com/www.arabianoilandgas.com/pictures/gallery/Saudi%20Aramco.jpg

چین سعودی آرامکو کے حصص طویل المیعاد مقاصدکے تحت خریدنا چاہتا ہے ۔ اماراتی سرمایہ کار مشعل الجرجاوی نے بتایا کہ چین سعودی عرب کو اپنی کمپنیوں کی پیشکش کی اہمیت و افادیت پر قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔چینی پیشکش کی بدولت سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کو آرامکو کے 5فیصد حصص 2ٹریلین ڈالر میں فروخت کرنے کا ہدف پورا ہو گا جبکہ اس کی بدولت ’’ پیٹروڈالر‘‘ کا دھڑن تختہ کرنے کاچینی ہدف حاصل ہو گا۔

https://i0.wp.com/i.investopedia.com/content/daily_blog/chinas_foreign_exch/shutterstock_238510441yuan_dollar_rolls.jpg

چین چاہے گا کہ سعودی عرب آئندہ اسے خام پٹرول ڈالر کے بجائے چینی کرنسی’’ ین‘‘ میں فروخت کرے۔اس سے ڈالر پر انحصار ختم ہو گا اور چینی کرنسی کا بول بالا ہو گا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین آرامکو کے حصص خرید کر 100برس بعد تک کے فوائد حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔


گزارش: اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ خبر پسند آئی ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

18 سال بعد فلم دی میٹرکس کا راز کھل گیا

اگر تو آپ سائنس فکشن کو دیکھنے کے شوقین ہیں تو فلم دی میٹرکس کو دیکھے بغیر ایسا دعویٰ کیا ہی نہیں جاسکتا۔

1999 کی اس فلم میں جو انوکھا سائنسی تصور پیش کیا گیا ہے وہ اکثر افراد کے لیے ہضم کرنا مشکل ہے یعنی حقیقت کیا ہے، کیا ہمارے ارگرد کی دنیا حقیقی ہے یا واہمہ؟

اس کے ساتھ ساتھ یہ بہترین ایکشن فلم بھی تھی خاص طور پر اس سیریز کی پہلی فلم کا مقابلہ باقی 2 فلمیں نہیں کرسکتیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ فلم میں کمپیوٹر اسکرین میں بارش کی طرح چلنے والے سبز کوڈ کا مطلب کیا تھا؟

اگر نہیں تو اب یہ راز اٹھارہ سال بعد اس فلم کے لیے یہ کوڈ تیار کرنے والے سائمن وائٹیلے نے بتاتے ہوئے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ یہ درحقیقت ان کی بیوی سے منسوب ہے جن کا تعلق جاپان سے تھا۔

انہوں نے یہ بتا کر حیران کردیا کہ درحقیقت میٹرکس کا یہ مشہور زمانہ کوڈ درحقیقت جاپان کے مشہور کھانے sushi پکانے کی ترکیب ہے۔

درحقیقت انہوں نے اپنی بیوی کی جاپانی کک بک کے تمام الفاظ کو اسکین کیا اور اسے میٹرکس کے لیے کوڈ کی شکل دے دی۔

ان کے بقول ‘ اس کوڈ کے بغیر کوئی میٹرکس نہیں بنتی’۔

پی آئی اے پرواز کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ

 سیالکوٹ سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جانے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے نے لاہور میں ‘تکنیکی وجوہات’ کی بناء پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 755 نے سیالکوٹ کے ہوائی اڈے سے ریاض جانے کے لیے اڑان بھری تو پائلٹ کو طیارے کے کمپیوٹر سسٹم سے دھویں کی وارننگ موصول ہوئی جس کے بعد پائلٹ نے حفاظتی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے طیارے کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے کے عملے سمیت تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

اس حوالے سے جب پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ‘قومی ایئر لائن کے طیارے نے معمول کے مطابق لینڈنگ کی اور ہنگامی لینڈنگ یا طیارے میں آگ لگنے کی خبریں درست نہیں’۔

Image result for pia flight crash landing

ان کا مزید کہنا تھا کہ طیارے کی مکمل چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ انجینئرنگ عملے کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد پرواز کو روانگی کے لیے تیار کیا جائے گا۔

پی آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ طیارے کو ساڑھے 11 بجے اس کی منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔

نواز شریف کی اہلیہ سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج

 برطرف وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو تیسری سرجری کے بعد لندن کے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

نواز شریف اور کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس بارے میں اعلان کیا۔

اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’ابھی ابھی امی کو گھر لے کر آئے ہیں اور الحمداللہ تیسری سرجری کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے‘۔

سابق خاتون اول کلثوم نواز تیسری سرجری کے بعد دو روز تک ہسپتال میں رہیں، اس عرصے میں ایک دن انہیں شعبہ انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں رکھا گیا۔

اس حوالے سے کی گئی مریم نواز کی دوسری ٹوئیٹ کے مطابق آپریشن کا اگلا روز انہوں نے آئی سی یو میں گزارا تھا۔

خیال رہے کہ تیسری سرجری کے لیے انہیں رواں ہفتے بدھ (20 ستمبر) کوہسپتال لایا گیا تھا جس کی ویڈیو ٹوئیٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لوگوں سے دعا کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے حال ہی میں این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے، وہ ان دنوں کینسر کے علاج کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔

لندن پولیس نے گرین پارسن ٹرین دھماکہ تفتیش میں 1 مشتبہ شخص گرفتار کر لیا

برطانیہ کی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے لندن میں زیر زمین ٹرین میں ہونے والے بم حملے کی تحقیقات کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق ایک 18سالہ شخص کو ہفتہ کو ڈوور کے ساحلی علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

یہ علاقہ برطانیہ اور فرانس کے درمیان فیری سروس کے ذریعے سفر کا ایک بڑا اہم مرکز ہے۔

قبل ازیں لندن کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے بتایا کہ پارسنز گرین اسٹیشن کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے اس حملے کے بعد کہا تھا کہ ملک کے دہشت گردی کے واقعات کا تجزیہ کرنے کے مشترکہ مرکز نے ملک میں درپیش خطرے کی سطح کو سنگین قرار دے دیا ہے جس کو مطلب ہے کہ مزید حملہ ہو سکتا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔ تاہم عمومی طور پر یہ تنظیم ان حملوں کی بھی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے جن کے ساتھ اس شدت پسند گروپ کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

حملے کے فوری بعد مسلح پولیس کے اہلکار ‘پارسنز گرین’ اسٹیشن پہنچ گئے تھے۔

مے نے کہا کہ لوگوں کو سڑکوں اور دیگر ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس پر پولیس کے مزید مسلح اہلکار نظر آئیں گے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ فوج بھی خاص طور پر ان جگہوں پر سیکورٹی فراہم کرنے میں پولیس کے مدد کرے گی جہاں عام لوگوں کی رسائی نہیں ہے۔

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے جمعہ کو دیر گئے کہا کہ دھماکے کے وقت زیر زمین ٹرین پر موجود زخمی ہونے والے 21 افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ آٹھ دیگر افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعداسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

رواں سال برطانیہ میں ہونے والا یہ پانچواں حملہ تھا۔

دوسری طرف وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم مے سے جمعہ کو بات کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے "دنیا بھر میں معصوم شہریوں کے خلاف ہونے والے حملوں کو روکنے اور انتہاپسندی سے نمٹنے لیے برطانیہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔”

لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ برطانیہ کے دارالحکومت کو "دہشت گرد حملے سے نا تو ڈرایا جا سکتا ہے اور نا ہی اسے شکست دی جا سکتی ہے۔”

خواتین کا مردوں کی نسبت سیکس میں عدم دلچسپی کا امکان دو گنا زیادہ

برطانیہ میں جنسی امور سے متعلق ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اپنے ساتھی کے ساتھ رہتے ہوئے خواتین میں مردوں کے مقابلے میں سیکس کے تئیں عدم دلچسپی کا امکان دگنا ہے۔

اس تحقیق کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مرد اور خواتین دونوں کی ہی جنسی امنگ میں کمی آتی ہے۔ لیکن طویل رشتوں میں خواتین اکثر و بیشتر سرد مہری اختیار کر لیتی ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق مجموعی طور پر خرابی صحت اور جذباتی قربت میں کمی کی وجہ سے مرد و خواتین دونوں ہی کی جنسی خواہش متاثر ہوتی ہے۔

یہ نئی تحقیق تقریباً پانچ ہزار مرد اور 6700 خواتین کے تجربات پر مبنی ہے جو ‘بی ایم جی اوپن’ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

برطانوی محققین کا کہنا ہے کہ جنسی خواہش میں کمی جیسے مسائل کا حل صرف دوا کے ذریعے نہیں ہونا چاہیے بلکہ متاثرہ شخص کی پوری شخصیت کو مد نظر رکھ کر اس کا علاج کرنا چاہیے۔

سیکس تھریپسٹ امانڈا میجر کا کہنا ہے کہ سیکس میں عدم دلچسپی کوئی غیر معمولی چیز نہیں ہے اور کئي مختلف وجوہات ہیں جس کی بنیاد پر مرد اور خواتین میں تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

‘بعض لوگوں میں ایسا ہونا عام سی بات ہوسکتی ہے لیکن بعض کے لیے یہ تکلیف دہ اور زندگی میں مصیبت کا سبب ہوسکتی ہے۔’

اس تحقیق کے لیے مجموعی طور پر جن افراد کا جائزہ لیا گيا ان میں سے 15 فیصد مرد اور 34 فیصد خواتین نے بتایا کہ پچھلے سال میں تین یا اس سے زیادہ مہینوں تک سیکس میں کوئی دلچسپی ہی نہیں رہی تھی۔

مردوں کی جنسی خواہش میں یہ کمی 35 سے 44 برس کے درمیان دیکھی گئی جبکہ خواتین میں 55 اور 64 برس کے درمیان جنسی خواہش میں کمی میں زبردست اضافہ ہوا۔

لیکن ساؤتھمٹن یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کا کہنا ہے کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ خواتین میں اس کی وجہ حیض کا بند ہو جانا ہے۔

البتہ انھیں اس بات کا ضرور پتہ چلا کہ گھر میں نوجوان بچوں کی موجودگی کی وجہ سے خواتین میں جنسی خواہش ماند پڑ جاتی ہے۔

برطانیہ میں قومی سطح پر جنسی رویے اور طرز زندگی سے متعلق ہونے والے ایک جائزے میں ان لوگوں نے جنسی خواہش میں کمی کا اظہار نہیں کیا جو اپنے ساتھی سے باآسانی سیکس کے بارے میں بات کر سکتے تھے۔

اس کے برعکس جن لوگوں کے ساتھیوں میں جنسی مشکلات تھیں اور جو لوگ اپنے رشتے میں زیادہ خوش نہیں تھے ان میں سے بیشتر نے وقت کے کسی نہ کسی موڑ پر سیکس میں عدم دلچسی کا اظہار کیا۔

اس تحقیق کے مطابق خواتین میں ‘اپنے پارٹنر کے ساتھ اسی سطح پر سیکس میں دلچسپی نہ دکھانا اور ایک ہی طرح کی جنسی پسند اور ناپسند شیئر نہ کرنا بھی جنسی خواہشات میں کمی کی وجوہات ہیں۔’

یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن میں جنسی امور کی ماہر پروفیسر سنتھیا گراہم کا کہنا ہے اس تحقیق سے اس بات کو سمجھنے میں مدد ملی ہے کہ آخر کن وجوہات کی بنا پر مرد و خواتین میں سیکس میں دلچسپی کم ہوتی ہے اور اس کے علاج کا طریقہ کیا ہو سکتا ہے۔

پاکستان، افغانستان کے ساتھ مل کر سرحدی گشت پر رضامند

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے افغانستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان غیر محفوظ سرحد پر مشترکہ فوجی گشت کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

پاکستانی وزیر اعظم کا بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر نے پاکستان پر دہشت گردوں کی مبینہ محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے کا مطالبہ دہرایا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’ہم پاک-افغان سرحد پر مشترکہ فوجی گشت اور مشترکہ فوجی پوسٹس بنانے کے لیے تیار ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سرحد پر اپنے علاقے میں باڑ لگائے گا، جبکہ افغان حکومت کی جانب سے ان کے علاقے میں باڑ لگانے کے عمل کو خوش آمدید کہے گا۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی نے امریکا کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا

وزیر اعظم نے پاکستان میں دہشت گردوں کی مبینہ محفوظ پناہ گاہوں کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جن دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے ان کی پناہ گاہیں افغانستان میں موجود ہیں۔

امریکی کی جانب سے نئی افغان پالیسی میں پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے مطالبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اب تک مخصوص مطالبات موصول نہیں ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکی حکام کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات پر کارروائی کرے گا۔

وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کی مبینہ مدد کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے ایسے بیانات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’ہمارا خیال نہیں ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات افغانستان کی وجہ سے خراب ہوں گے، پاک-امریکا تعلقات 70 برس پرانے ہیں اور صرف ایک مسئلے کی وجہ سے انہیں دوبارہ تعمیر نہیں کیا جانا چاہیے۔‘

امریکی صدر کے بیان کے بعد امریکی سیکریٹری اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے پاکستان پر واضح کیا تھا کہ پاکستان امریکا کے ایک اہم اتحادی کی حیثیت کھو سکتا ہے جبکہ اسے امریکا کی جانب سے فوجی امداد کی بندش کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے اب تک کسی بھی طرح کے تحفظات کی فہرست موصول نہیں ہوئی، پاکستان اور امریکا کے تعلقات شفاف ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ دونوں ممالک کو اس حوالے سے کوئی خدشات ہیں تو انہیں حل ہونا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی سالمیت کی عزت کرنی چاہیے اور ایک دوسرے سے اسی کی توقع کرنی چاہیے۔

ملک میں عدم استحکام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پڑوسی ملک افغانستان میں عدم استحکام کی وجہ سے بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں 1 کھرب 20 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔

پاکستان میں جاری فوجی آپریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے لازوال قربانیاں پیش کرتے ہوئے ملک میں موجود دہشت گردی کی لعنت کو ختم کردیا۔

انہوں نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے میرانشاہ کا دورہ کرنے بھی کہا تاکہ وہاں وہ خود علاقے کی صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔

حال ہی میں جاری ہونے والے برکس اعلامیے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ اعلامیہ پاکستان کے لیے مخصوص نہیں، تاہم پاکستانی اور چینی حکومت کی پالیسی میں کوئی تفریق نہیں۔

خلیج ممالک کے درمیان تنازع کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس تنازع کو ایک گھریلو مسئلے کے طور پر دیکھتا ہے جسے دو بھائیوں کے درمیان ہی حل کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہد خاقان عباسی امید ظاہر کی کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب نہیں جائے گا اور حکومت اپنی دانشمندانہ اقتصادی پالیسی کی وجہ سے اقتصادی اہداف حاصل کر لے گی۔

توہین عدالت: نواز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔

سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے نواز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کروائی تھی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ نواز شریف نے جی ٹی روڈ ریلی کے دوران سپریم کورٹ کے ججز کو تضحیک کا نشانہ بنایا اور اپنی نااہلی کو سازش قرار دیا۔

مزید کہا گیا کہ نواز شریف کی تقاریر آئین کے خلاف کھلی بغاوت ہے، لہذا ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون رشید نے آج (15 اگست کو) نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی تقاریر نہ صرف عدالت کی توہین بلکہ غداری کے زمرے میں آتی ہیں۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے مطابق نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے مسلسل اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا کر آئین کی خلاف ورزی کی۔

جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ یہ غداری کیسے بنتی ہے؟ کیا ایسے بیانات بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں؟

جس پر درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ درخواست میں ترامیم کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب حکومت پنجاب کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا۔

سماعت کے بعد جسٹس مامون رشید نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دونوں فریقین سے دلائل طلب کرلیے، بعدازاں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ 12 اگست کو جی ٹی روڈ ریلی کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی مبینہ طور پر عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا گیا تھا۔

ایک مقامی شہری محمود اختر کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی درخواست میں نواز شریف کی ریلی کے دوران مبینہ عدلیہ مخالف تقاریر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ‘نواز شریف کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اور آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت قابل دست اندازی جرم ہے’۔

نواز شریف کی نااہلی اور جی ٹی روڈ ریلی

گذشتہ ماہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ پر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دے دیا تھا۔

نااہلی کے فیصلے کے بعد نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے اور بعدازاں وزیراعظم ہاؤس خالی کرکے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ 30 جولائی کو سیاحتی مقام مری روانہ ہوگئے تھے۔

مری میں ایک ہفتہ قیام کے بعد وہ 6 اگست کو اسلام آباد پہنچے جہاں سے 9 اگست کو وہ ریلی کی صورت میں لاہور کے لیے روانہ ہوئے اور 12 اگست کو صوبائی دارالحکومت پہنچے۔

ریلی کے دوران جہلم میں عوام سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم نے اپنی نااہلی کے فیصلے کو عوام کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’5 ججز نے کروڑوں عوام کے منتخب وزیراعظم کو ایک منٹ میں فارغ کردیا اور کروڑوں عوام کے ووٹوں کی توہین کی گئی’۔

اس کے علاوہ بھی مختلف مقامات پر اپنے مختصر خطاب کے دوران سابق وزیراعظم نے اپنی نااہلی کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اسٹارز کی طرف سے جشن آزادی مبارک

آج پاکستانی وطن عزیز کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اس موقع پر جہاں ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات زور و شور سے منائی جارہی ہیں، وہیں پاکستانی شوبز اور اسپورٹس اسٹارز سمیت سیاستدان اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اپنے اپنے انداز میں آزادی کی خوشیاں منارہے ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ پاکستانی اسٹارز نے یوم آزادی کیسے منایا۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے یوم آزادی کے موقع پر اپنا ایک ملی نغمہ شیئر کرتے ہوئے بہتر مستقبل کے لیے تمام پاکستانیوں کو متحد ہونے کا پیغام دیا۔

ماورا حسین نے سارہ رضا خان کی آواز میں گایا ہوا ایک ملی نغمہ ‘چاند روشن چمکتا ستارہ رہے’ شیئر کیا۔

رابعہ بٹ نے منفرد انداز میں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

گلوکار و اداکار بلال خان نے بھی ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارک دی۔

https://twitter.com/bilalkhan/status/896817154905055235?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1062989

عدیل ہاشمی نے پاکستان کی بہتری میں کردار ادا کرنے والوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ‘چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی’،

فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ کے اسٹار واسع چوہدری نے بھی پاکستان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

پاکستانی سنگر عاصم اظہر نے فینز کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔

بولی وڈ اداکار رشی کپور نے بھی پاکستانیوں کو آزادی کی مبارکباد دی اور لکھا، ‘پاکستان میں میرے تمام دوستوں کو ‘یوم آزادی’ مبارک، امن، بھائی چارے اور محبت کو پروان چڑھنے دیں’۔

صحافی، سابق نیوز اینکر اور سماجی کارکن ریحام کان نے پاکستانی پرچم تھامے ایک تصویر شیئر کی۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو پاکستان کی آزادی کے 70 برس مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ملک کی 70 ویں سالگرہ پر ‘پاکستان کھپے’ کا نعرہ لگا دیا۔

سوشل میڈیا اسٹار زید علی ٹی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ایک قول شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘ایسی کوئی قوت نہیں جو پاکستان کو مٹاسکے’۔

https://twitter.com/Za1d/status/896813725306454017?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1062989

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے جشن آزادی کی مبارکباد دی، ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں وہ کیک کے ساتھ نظر آئے۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے لکھا، ‘جب بھی میں یہ کہتا ہوں، میں اسے دل سے کہتا ہوں لیکن آج میں اسے پہلے سے بھی زیادہ بلند آواز میں کہوں گا، پاکستان زندہ باد، ابھی اور ہمیشہ’۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ایک دل کو چھو لینے والی نظم شیئر کی،۔

اور کچھ اسپورٹس اسٹار تو سب پر بازی لے گئے، جنہوں نے اپنی ویڈیوز بنا کر قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

وقار یونس نے قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔

سعید اجمل بھی پیچھے نہ رہے۔

اظہر علی نے پاکستان زندہ باد کے کیپشن کے ساتھ اپنی ویڈیو ٹوئیٹ کی۔

محمد حفیظ نے وطن عزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی آواز میں ملی نغمہ شیئر کیا۔

وہاب ریاض نے بھی یوم آزادی کی خوشی میں ویڈیو پیغام شیئر کیا۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے بھی ویڈیو پیغام میں پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔