ٹیگ کے محفوظات: kapoor

سلمان خان کا 2019 کی عید پر قبضہ کرنے کا منصوبہ

بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم عموماً ہر سال عید کے موقع پر ریلیز ہوتی ہے، تاہم کبھی کبھار ایسے مواقع بھی آئے جب عید کے دن کسی اور اداکار کو اپنی فلم ریلیز کرنے کا موقع مل جاتا ہے، لیکن ضروری نہیں کہ عید پر ریلیز ہونے والی سلمان کی ہر فلم ہِٹ ثابت ہو۔

جیسے گزشتہ برس عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ بلاک بسٹر ثابت ہوئی، لیکن رواں برس ان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ عید پر سامنے آئی جو بُری طرح ناکام رہی۔

اگلے سال سلمان خان عید کے موقع پر اپنی کوئی فلم ریلیز نہیں کریں گے، لیکن انہوں نے ابھی سے 2019 میں عید پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’بھرت‘ کا اعلان کردیا ہے۔

https://i0.wp.com/static.dnaindia.com/sites/default/files/2017/04/18/566782-salman-khan-tubelight-still.jpg
فلم ’ٹیوب لائٹ‘ رواں سال عید پر ریلیز ہوئی

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ ہندوستانی شہر پنجاب اور دہلی کے علاوہ ابوظہبی اور اسپین میں کی جائے گی، جبکہ سلمان خان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ اگلے 3 ماہ میں فائنل کرلی جائے گی۔

اس فلم کی پروڈکشن اتل اگنی ہوتری کریں گے، جبکہ ہدایات علی عباس ظفر دیں گے۔

https://bloximages.chicago2.vip.townnews.com/indiawest.com/content/tncms/assets/v3/editorial/e/26/e26a1760-3c99-11e6-ac67-bfda27b88199/57717896beba0.image.jpg?resize=1200%2C800
فلم ’سلطان‘ 2016 کی کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی

خیال رہے کہ اتل اگنی ہوتری اور سلمان خان 2011 میں عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’باڈی گارڈ‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، جبکہ علی عباس ظفر اور سلمان خان نے 2016 میں عید پر ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’سلطان‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

51 سالہ سلمان خان کی فلم ’بھرت‘ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال اپریل میں ہوگا۔

اداکار اس وقت اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ مکمل کررہے ہیں، جو رواں سال کرسمس کے موقع پر سامنے آئے گی۔

اس فلم میں سلمان خان کے ہمراہ 34 سالہ کترینہ کیف اہم کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘، سلمان خان کی 2012 کی کامیاب فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔

اس فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے خفیہ جاسوس کا کردار ادا کیا تھا۔

’باہو بلی 2‘ کے ہیرو پربھاس کی آنے والی فلم ’ساہو‘ کا پہلا پوسٹر جاری

رواں برس اپریل میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’باہو بلی 2‘ کے ہیرو پربھاس کی آنے والی فلم ’ساہو‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ’ساہو‘ میں پربھاس کے ساتھ بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور رومانس کرتی نظر آئیں گی، یہ پہلا موقع ہوگا کہ بولی وڈ اداکارہ تامل ہیرو کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

ڈائریکٹر سجیتھ نے ’ساہو‘ کا پوسٹر پربھاس کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئیٹ کیا۔

https://twitter.com/sujeethsign/status/922314278547230720

ساہو‘ کو بیک وقت ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا، جس طرح پربھاس کی پہلی فلم ’باہو بلی 2‘ کو کیا گیا تھا۔

پروڈیوسر وامسی کی فلم ’ساہو‘ کی ہدایات سجیتھ نے دیں ہیں، جب کہ اسکرپٹ بھی انہوں نے ہی لکھا ہے۔

فلم کی شوٹنگ رواں برس مئی سے شروع کردی گئی تھی، تاہم فلم کی ہیروئن سے متعلق کئی ماہ تک چہ مگوئیاں ہوتی رہیں۔

’ساہو‘ کے لیے سب سے پہلے بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف کا نام سامنے آیا، مگر جلد ہی ان کے بجائے باہو بلی 2 کی ہیروئن انوشکا شیٹھی کا نام بطور ہیروئن سامنے آیا۔

لیکن اضافی وزن کے باعث انوشکا شیٹھی کو بھی فلم سے خارج کردیا گیا، اس دوران کچھ دیگر ہیروئنز کے نام بھی ساہو کی ہیروئن کے لیے گردش کرتے رہے، تاہم سب ہیروئنز کے نام افواہیں ثابت ہوئیں۔

بعد ازاں رواں برس اگست میں فلم کی ٹیم نے شردھا کپور کو ہیروئن کے طور پر کاسٹ کرنے کی تصدیق کی۔

شردھا کپور اپنی فلم ’حسینہ پارکر‘ کی وجہ سے مصروف تھیں، جس کے باعث انہوں نے گزشتہ ماہ ستمبر میں ’ساہو‘ کی ٹیم کو شوٹنگ کے لیے جوائن کیا تھا۔

شردھا کپور نے رواں ماہ 10 اکتوبر کو بھی ٹوئیٹ کے ذریعے ’ساہو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

فلم کی ٹیم نے ’ساہو‘ کا پوسٹر ہیرو پربھاس کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا، جب کہ ’ساہو‘ تیلگو کا ٹیزر پہلے ہی جاری کیا گیا تھا۔

پربھاس کو سالگرہ کے موقع پر شردھا کپور نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں بہترین انسان قرار دیا۔

پربھاس کو ایس ایس راجاماؤلی سمیت دیگر اداکاروں، فلم سازوں اور فلمی شخصیات نے بھی مبارکباد پیش کی۔

’ساہو‘ کو 2018 کی پہلی سہ ماہی یا وسط میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

گزارش: اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ خبر پسند آئی ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

کرینا کپور اور سونام کپور کے بیچ جھگڑا

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور اس وقت اپنی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ کرینہ کپور، شیکا تلسانی اور سوارا بھاسکر بھی کام کررہی ہیں، اب جب ایک فلم میں اتنی ساری اداکارائیں موجود ہوں تو ان کے درمیان جھگڑوں کی افواہیں تو خبروں کی زینت بنیں گی ہی۔

تاہم سونم کپور نے ایسی تمام افواہیں پھیلانے والی ویب سائٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خواتین کو ایک دوسرے کے خلاف پیش کرنا بند کردیں۔

سونم کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جھوٹی خبریں وائرل کرنے والوں کو اس قسم کی رپورٹنگ بند کرنے کا کہہ دیا۔

حال ہی میں کچھ اس قسم کی قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں کہ سونم کپور اور کرینہ کپور کو فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کے سیٹس پر ایک دوسرے کے حوالے سے مسائل پیش آرہے ہیں، جس پر سونم نے ‘پنک ولا’ نامی ہندوستانی ویب سائٹ کو اپنی ٹوئیٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف خبر کو زیادہ وائرل کرنے کے لیے ایسی جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

ویسے تو پنک ولا نے اپنی خبر میں کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا، تاہم ان کی رپورٹ کے بعد دیگر میڈیا ویب سائٹس نے سونم اور کرینہ کا نام استعمال کرتے ہوئے جھگڑے کی خبریں وائرل کردی۔

پنک ولا نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ دو اسٹارز کے درمیان فلم کے سیٹ پر جھگڑا ہوا، اس خبر میں خاص اشارہ سونم کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی جانب کیا گیا تھا۔

سونم نے مزید لکھا، ’آپ کے خیال میں خواتین کے پاس جھگڑا کرنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں، اس قسم کی خبریں بنانا بند کریں‘۔

اداکارہ کے مطابق اس خبر کا مقصد اداکاراؤں کو ایک دوسرے کے خلاف کرنا ہے، کیوں کہ وہ یہی ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ دو اداکارائیں ایک ساتھ کام نہیں کرسکتیں۔

سونم کپور کے والد انیل کپور نے بھی سونم اور ان کی فلم کی ٹیم کی حمایت میں ٹوئٹر پیغام دیا۔

انیل کپور کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’اس طرح کے جھوٹے الزامات اور جعلی خبروں کے باوجود ویرے ہمت سے ایک ساتھ ہیں، یہی سچی دوستی ہے‘۔

فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، فلم کی پروڈکشن سونم کپور کی بہن ریہا کپور اور ایکتا کپور کررہی ہیں۔

فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

سی ویو پر صفائی کی ذمہ داری اب طلبہ وطالبات کی

اسکولوں اورکالجوں کے طالب علم کوڑااٹھانے ساحل سمندرپہنچ گئے

اسٹارز کی طرف سے جشن آزادی مبارک

آج پاکستانی وطن عزیز کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اس موقع پر جہاں ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات زور و شور سے منائی جارہی ہیں، وہیں پاکستانی شوبز اور اسپورٹس اسٹارز سمیت سیاستدان اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اپنے اپنے انداز میں آزادی کی خوشیاں منارہے ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ پاکستانی اسٹارز نے یوم آزادی کیسے منایا۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے یوم آزادی کے موقع پر اپنا ایک ملی نغمہ شیئر کرتے ہوئے بہتر مستقبل کے لیے تمام پاکستانیوں کو متحد ہونے کا پیغام دیا۔

ماورا حسین نے سارہ رضا خان کی آواز میں گایا ہوا ایک ملی نغمہ ‘چاند روشن چمکتا ستارہ رہے’ شیئر کیا۔

رابعہ بٹ نے منفرد انداز میں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

گلوکار و اداکار بلال خان نے بھی ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارک دی۔

https://twitter.com/bilalkhan/status/896817154905055235?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1062989

عدیل ہاشمی نے پاکستان کی بہتری میں کردار ادا کرنے والوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ‘چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی’،

فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ کے اسٹار واسع چوہدری نے بھی پاکستان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

پاکستانی سنگر عاصم اظہر نے فینز کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔

بولی وڈ اداکار رشی کپور نے بھی پاکستانیوں کو آزادی کی مبارکباد دی اور لکھا، ‘پاکستان میں میرے تمام دوستوں کو ‘یوم آزادی’ مبارک، امن، بھائی چارے اور محبت کو پروان چڑھنے دیں’۔

صحافی، سابق نیوز اینکر اور سماجی کارکن ریحام کان نے پاکستانی پرچم تھامے ایک تصویر شیئر کی۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو پاکستان کی آزادی کے 70 برس مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ملک کی 70 ویں سالگرہ پر ‘پاکستان کھپے’ کا نعرہ لگا دیا۔

سوشل میڈیا اسٹار زید علی ٹی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ایک قول شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘ایسی کوئی قوت نہیں جو پاکستان کو مٹاسکے’۔

https://twitter.com/Za1d/status/896813725306454017?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1062989

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے جشن آزادی کی مبارکباد دی، ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں وہ کیک کے ساتھ نظر آئے۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے لکھا، ‘جب بھی میں یہ کہتا ہوں، میں اسے دل سے کہتا ہوں لیکن آج میں اسے پہلے سے بھی زیادہ بلند آواز میں کہوں گا، پاکستان زندہ باد، ابھی اور ہمیشہ’۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ایک دل کو چھو لینے والی نظم شیئر کی،۔

اور کچھ اسپورٹس اسٹار تو سب پر بازی لے گئے، جنہوں نے اپنی ویڈیوز بنا کر قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

وقار یونس نے قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔

سعید اجمل بھی پیچھے نہ رہے۔

اظہر علی نے پاکستان زندہ باد کے کیپشن کے ساتھ اپنی ویڈیو ٹوئیٹ کی۔

محمد حفیظ نے وطن عزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی آواز میں ملی نغمہ شیئر کیا۔

وہاب ریاض نے بھی یوم آزادی کی خوشی میں ویڈیو پیغام شیئر کیا۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے بھی ویڈیو پیغام میں پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔